ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوناور کے شراوتی ندی کے پرانے برج پر نقل وحمل پر پابندی : کاروار سے بھٹکل تک شاہراہ پرحادثات روکنے کےلئے آئی آر بی افسران کو ضروری ہدایات

ہوناور کے شراوتی ندی کے پرانے برج پر نقل وحمل پر پابندی : کاروار سے بھٹکل تک شاہراہ پرحادثات روکنے کےلئے آئی آر بی افسران کو ضروری ہدایات

Sat, 12 Mar 2022 20:52:45    S.O. News Service

کاروار :12؍ مارچ  (ایس اؤ نیوز)حال ہی میں شراوتی برج پر ہوئے کار بائک حادثے میں بائک سوار ہلاک ہونےکے بعد ضلع انتظامیہ بیدار ہوکر شراوتی ندی پر باندھے گئےپرانےپُل پر سواریوں کی نقل وحمل پر مکمل پابندی عائد کردی ہے اور کاروار سے بھٹکل تک جاری قومی شاہراہ کی تعمیر کس کس جگہ پر حادثات ہوسکتےہیں  ان جگہوں کو نشان زد کرتےہوئے فوری طورپر کام مکمل کرنے اور شاہراہ کو حادثات سےنجات دلانے کےلئے این ایچ آئی اے اور آئی آر بی افسران کوہدایات دی گئی ہیں۔

بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی اور خصوصی اراضی تحویل آفیسر ساجد ملا کی قیادت  میں منعقدہ میٹنگ میں بارش سے پہلے شاہراہ کا تعمیری کام مکمل کرلینے پر تفصیل سےگفتگو ہوئی  اور میٹنگ میں آئی آر بی افسران کو واضح طورپر ہدایت کی گئی کہ وہ کام کی تکمیل کی طرف فوری توجہ دیں۔

میٹنگ میں شراوتی برج کے کناروں پر گرل لگانے اور پرانے برج پر دیوار باندھ کر بائک سمیت سبھی قسم کی نقل و حمل پر پابندی لگائی گئی ہے صرف پیدل سواروں کو موقع فراہم کئے جانے کافیصلہ لیاگیا ہے۔ اسی میٹنگ میں بھٹکل سے لے کر کاروار تک جاری شاہراہ کی تعمیر کن کن وجوہات کی بنا پر رکی ہوئی ہے اس پر بھی سوچ بچار کیاگیا ۔ بارش سے پہلے تعمیری کام مکمل کرنے ، حادثات پر روک لگانے کے متعلق ہدایات دی گئیں۔ اراضی تحویل کےلئے معاوضہ دئیےجانے کے بعد بھی کئی جگہوں پر زمین حصول نہیں ہوئی ہے۔ ان متعلقہ زمینات کو فوری طورپر اپنی تحویل میں لےکر تعمیری کام شروع کئے جانے کی طرف توجہ دلائی گئی۔ انڈرپاس، فلائی اؤورکولے کر عوامی مطالبات پر بھی گفتگو کی گئی اور طئے کیاگیا کہ اس سلسلےمیں ضلعی سطح پر میٹنگ کا انعقاد کرتے ہوئےحتمی فیصلہ لیاجائے گا۔

روڈ لائٹ کی نصب کاری :شراوتی برج پر جائے حادثہ اور حادثاتی خطرات والے ہلدی پور، کرکی ، کاسرگوڈ روڈ پر لائٹ نصب کرنے کےلئے اے سی نے آئی آر بی افسران کو ہدایات دیں۔ ہوناور کے تحصیلدار اور سی پی آئی نے بھی روڈ لائٹ کی ضرورت پر زور دیا۔ وضاحت کرتےہوئے آئی آربی افسر نے کہاکہ این ایچ آئی اے کی طرف سے جہاں جہاں لائٹ لگانےکےلئے کہاجاتا ہے انہی جگہوں پر لائٹ لگانا ممکن ہوگا۔ البتہ این ایچ آئی اے کی طرف سے کہاجاتاہے تو لائٹ جہاں بھی بولاجائےگا وہاں لگانےکی بات کہی۔

2024-25میں نیا برج مکمل: شراوتی ندی پر تعمیر کیاگیا پرانا پُل مکمل خستہ ہوگیا ہے نئے برج کی تعمیر کےلئے این ایچ آئی اے کی طرف سے اسی معاشی سال میں ٹینڈر بلایاجائےگا۔ نئے پُل کا عملی نقشہ اوررپورٹ تیار ہے، لیکن این ایچ آئی اے کی مرکزی آفس سے اس کی منظوری باقی ہے۔ منظوری نہیں ملنےکی وجہ سے لاگت بتانا ممکن نہیں ہے۔ ٹینڈر ہونےکے اگلے دوسال میں برج کی تعمیر مکمل ہونےکی بات کہی گئی ہے۔


Share: